MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز کا بیڈ اور گڈ جرنلز کے بعد بیڈ اور گڈ ججز کا نام لینا خطرے کی گھنٹی ہے: شیخ رشید

0 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بیڈ اور گڈ جرنلز کے بعد بیڈ اور گڈ ججز کا نام لینا خطرے کی گھنٹی ہے، سپریم کورٹ پر دباو کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کا 9 رکنی بینچ کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، ملک و آئین کے تحفظ کیلئے بیٹھا ہے۔اگر 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو سیاست اور سیاستدان رمضان میں تراویح پڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے ملک و آئین کو بچانا ہے یا اپنی سیاست کو، ججز کو تنقید کا نشانہ بنانا اور فیصلوں سے انکاری کا اشارہ دینا سنگین خطرے کی علامت ہے۔جرنیل اور ججز کو گینگ آف 5 کہنا جمہوریت کو آخری سلام کہنے کے مترادف ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.