MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں بدامنی حکومتی وسیکورٹی فورسزکی ناکامی ہے،مولانا ہاشمی

1 578

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)امیرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت میں شامل چینی ،پٹرول،آٹا،گھی سمیت دیگر مافیازکی وجہ سے عوام کو ریلیف کم اور مافیازکو زیادہ منافع وفائدہ پہنچ رہا ہے حکومتی سطح پر بدترین بدعنوانی کی وجہ سے ترقیاتی کام،دفاترمیں آفیسرودیگر عملے میں دیانت داری وایمانداری ختم ہورہی ہیں ۔

- Advertisement -

بلوچسان میں بدامنی حکومتی وسیکورٹی فورسزکی ناکامی ہے ۔سیکورٹی انتظامات ایف سی وفوج کے بجائے لیویزوپولیس کے حوالے کیے جائیں ۔حکمرانوں کے قول وفعال میں تضا ہے حکومت واپوزیشن آپس میں ملے ہوئے اگر اپوزیشن میں اخلاص ودیانت داری ہوتی توحکومت کے عوام دشمن بلزپاس نہیں ہوسکتے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی عوام کوسننے والا عوامی مسائل حل کرنے عوام کو ریلیف دینے والا کوئی نہیں ۔نااہل ناکام حکمرانوں کا اصل ہدف پٹرول مافیا،چینی مافیا،گھی مافیااور حکمرانوں کی صفوں میں شامل دیگر مافیازکو فائدہ پہنچاناہے۔اپوزیشن بھی حکومتی اقدامات ولوٹ مار میں برابر کے شریک ہیں ۔احتساب ادارے بھی ذاتی پارٹی مفادات کیلئے استعمال ہورہے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.