MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کپتان میچ ہار رہا ہو تو میدان سے بھاگ نہیں جاتا،عمر ایوب

0 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(جی این ایم)وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے اپنے دستخط کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا لکھ کر پرچہ لہرا دیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن کی ملاقاتوں سے چائے، پیسٹری والوں کے کاروبار کو فائدہ ہوگا، ان ملاقاتوں کا سیاسی فائدہ صفر ہے۔جبکہ اصرار کے باوجود پروگرام میں موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے چودھری منظور اور مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے دعوے کو لکھ کر دینے سے گریز کیا۔

- Advertisement -

چودھری منظور نے کہا کہ کپتان میچ ہار رہا ہو تو میدان سے بھاگ نہیں جاتا، کھیلنے تو جانا پڑتا ہے۔اس موقع پر لیگی رہنما خرم دستگیر نے انکشاف کیا کہ ان کی جماعت نے پیپلزپارٹی کو پیشکش کی ہے کہ عدم اعتماد کے بعد وہ اپنا وزیراعظم لے آئے۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کے لیے تحریک عدم اعتماد اور دیگر آپشنز پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے 10سے15حکومتی ارکان کا ٹوٹنا ضروری ہے،

حکومتی استعفوں کی صورت میں انہیں قبول کرنا ا اسپیکر کی صوابدید ہوگا۔ اپوزیشن نے ملک کے ممتاز قانونی ماہرین سے رابطے کرکےحکومت گرانے کے لیے قانونی و آئینی آپشنز پر مشاورت بھی کی ، اس مشاورت میں غور کیا گیا کہ عدم اعتماد کے علاوہ حکومت کے خاتمے کے لیے اور کون کونسے قانونی راستے ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں،۔ اپوزیشن نے وزیر اعظم کے دورہ روس کے دوران تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کو حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے عمران خان کی ملک میں غیر موجودگی کا وقت تجویز کر دیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.