بدقسمتی سے حکمرانوں کے کرنے اور کہنے میں بہت فرق ہے،ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ(ویب ڈیسک)حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں چیک پوسٹوں میں کمی توآئی ہے لیکن اب بھی بارڈرٹریڈ ،ساحل میں مچھیروں کے مسائل میں کوئی خاص کمی نہیں آئی بھتہ خوری بدعنوانی رشوت وعوام کو مختلف ہی لے بہانوں سے تنگ کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔حکمران حق دوتحریک کیساتھ مخلص ہوکر ہمارے جائز مطالبات تسلیم کریں
- Advertisement -
بدقسمتی سے حکمرانوں کے کرنے اور کہنے میں بہت فرق ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں نوجوانوں اور سرکاری ملازمین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیاانہوں نے کہاکہ نوجوان حق دو تحریک کااثاثہ ہیں بدعنوانی بدامنی حکومت بے حسی ونااہلی سے سب سے زیادہ نوجوان متاثرہورہے ہیں ۔حق دوتحریک کی جدوجہد کی کامیابی سے نوجوانوں کو بہت فائدہ ہوگا
نوجوان ہمارے دست وبازواورقوم کا اثاثہ ہیں بدقسمتی سے قوم کے اثاثے ومستقبل اور ان کی قسمت سے کھیلا جارہاہے نوجوانوں کیلئے روزگار تعلیم کے دروازے بند کیے گیے ہیں جبکہ منشیاب وشراب ابھی عام مل رہی ہے ۔جماعت اسلامی قوم کو دیانت دار قیادت دے رہی ہے اوراہل پڑھے لکھے نوجوان ہی قوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں