نا انصافی بچوں میں آگے بڑھنے کی صلاحیتیں ختم کر دیتی ہے ،مبین خلجی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مبین خان خلجی نے کہا ہے کہ بچوں کو ترقی یافتہ دنیا کے مد مقابل لانے کیلئے انہیں جدید علوم سے آراستہ کرنا ہوگا بلا تمیز و تفریق یکساں نظام تعلیم اور یکساں مواقع فراہم کرنے ہونگے انکے ساتھ نا انصافی نہیں ہونی چاہیے نا انصافی بچوں میں آگے بڑھنے کی صلاحیتیں ختم کر دیتی ہے ہمیں بچوں کو بہترین ماحول فراہم کرنا ہوگا تا کہ ہمارے بچے آگے
- Advertisement -
جاسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ہوٹل میں نیشنل کمیشن ان رائٹس آف چائلڈ کے مشاورتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر صوبائی سیکرٹری ترقی نسواں و سیکرٹری فاریسٹ دوستین جمالدینی و رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ راشد محمود و سیشن جج داود خان خلجی و ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن نصیر خان و ایڈیشنل سیکرٹری آئی بی سی حلیم بڑیچ و ممبر این سی آر سی بلوچستان محمد ہاشم کاکڑ و ممبر این سی آر سی سندھ اقبال ڈتھو اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک تھے۔
اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مبین خان خلجی نے کہا کہ لاکھوں بچے غذائی قلت، معذوری، معیاری تعلیم کی کمی، غربت، بچوں سے بدسلوکی اور مزدوری کا شکار ہیں موثر نگرانی بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا سکتی ہے