MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یوکرین پر روسی حملے کے بعد تیل اور سونا مزید مہنگا، اسٹاک مارکیٹس بھی کریش کر گئیں

1 268

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(جی این ایم)یوکرین پر روسی حملے کے بعد تیل اور سونا مزید مہنگا ہو گیا جب کہ اسٹاک مارکیٹس بھی کریش کر گئیں۔یوکرین پر روسی حملے کے اثرات نے تیزی سے عالمی کاروبار و تجارت کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا۔روسی فوج کی یوکرین پر لشکر کشی کی خبریں پھیلتے ہی تیل کی عالمی منڈی میں جاری بحران اور بھی شدید ہو گیا جس کے نتیجے میں برینٹ خا تیل کی فی بیرل قیمت 101 ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے

- Advertisement -

جب کہ عالمی منڈی میں تل کی اوسط فی بیرل قیمت بھی 100 ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے۔اقتصادی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر روس اور یوکرین میں مسلح تنازع فوری طور پر ختم نہ ہوا تو خام تیل کی عالمی قیمتیں بھی مسلسل بڑھتی رہیں گی جس سے عالمی معیشت کا ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔یوکرین پر روسی حملے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس بھی کریش کر گئیں۔جاپانی اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں ٹریڈنگ کے آغز پر ہی 2.01 پوائنٹس کم ہو چکے ہیں

، چین کی شنگھائی کمپوزٹ کے انڈیکس میں بھی 1.96 پوائنٹس کی کمی آ چکی ہے۔امریکی اسٹاک مارکیٹ نیسڈیک پہلے ہی ممکنہ جنگ کے خدشے کی بنا پر 2.57 پوائنٹس گر چکی ہے جب کہ یورپی اسٹاک مارکیٹس میں بھی 0.42 پوائنٹس جتنی کمی واقع ہوئی ہے۔ایشائی اسٹاک مارکیٹنس بھی مندی کی لپیٹ میں آ گئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)کاروباری ہفتے کے آخری روزصرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوکر نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔ہفتے کے روز سونے کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.