اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی پولرائزیشن کی حمایت کرنے کے بجائے خطے میں امن اور ترقی کے لیے اقوام کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا خواہشمند ہے، پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتا ہے، بھارت میں مودی اور ہندوتوا نظریے نے مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو غیر محفوظ بنادیا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے زیر اہتمام ”جنوبی ایشیا: بڑھتے ہوئے
- Advertisement -
مواقع اور چیلنجز“ کے موضوع پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس میں پاکستان ، بھارت، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور ہنگری کے مندوبین کے علاوہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے (یو این ڈی پی) اور عالمی بینک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہاکہ دنیا کو کشمیر کے حوالے سے دوہرا معیار ترک کرنا چاہئے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا ذکر کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ صدر نے بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے نریندر مودی کے متعصبانہ رویہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت ہندوتوا ایجنڈے کے ذریعے ملک کو آگ میں جھونک رہی ہے، اقوام متحدہ کے وعدوں کے باوجود مسئلہ کشمیر مفادات کی وجہ سے ابھی تک حل طلب ہے۔