MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خاص ایام اورشرم وحیاء   

1 509

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر:رخسانہ اسد
اللہ پاک نے انسان کو کئی نعمتیں عطاکیں بہت ہی نفع بخش میں سے ایک “صحت و تندرستی” بھی ہے زندگی کے تمام شعبوں میں اس کا کرداراہم ہے ، اس کے بغیر خوشیوں اور مسرتوں کے حسین مواقع بھی بے رونق اور بے لطف محسوس ہوتے ہیں ، لہٰذا جب صحت و تندرستی ایسی ایک عظیم الشان نعمت ہے توتشکر و امتنان کا تقاضہ ہے کہ اس کی صحیح اور کامل طور پر قدر کی جائے ، اور اس کو درست و سازگار بنانے کی کوشش کی جائے ،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم اس کی نعمتوں کا شماراورشکر کرنے کا حق ادا کر سکتے ہیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ کم از کم اعتراف تو کر سکتے ہیں، شکر کی کوشش ، نیت تو کر سکتے ہیں۔ ہمارا بنانے والا، ہمارا خالق و ما لک ہم سے نتیجہ نہیں مانگتا لیکن وہ ہماری کوشش، ہماری نیت ضرور دیکھتا ہے اللہ پاک نے ہمارے منہ کو اس قابل بنایا کہ یہ پورا کھل سکے،

ہم نوالے کو چبا سکیں، اسے نگل سکیں، پانی پی سکیں۔ہمیں اکثر کڑوی کسیلی دوائیں اچھی نہیں لگتیں، لیکن اگر ہم کینسر کے مریضوں کی ہونے والی کیمو تھراپی اور اس کے سائیڈ افیکٹس کا سوچ لیں تو پھر ہمیں یقیناً عام دوائیں کھا تے ہوئے شکایت نہیں بلکہ شکر کرنا ہو گا۔کئی روز سے صحت پرکوئی آرٹیکل نہ لکھاجس وجہ سے کئی چاہنے والون نے میسج کیے جس میں سب سے زیادہ میسج ہارمونز کے حوالے سے تھے ویسے توروز درجنون خواتین کے مسائل وٹس ایپ پرسن کران کی مددکرتی ہوں مگرکئی دوستوں نے Menstruationپرلکھنے کوکہاہم لکھاری کئی باراپنادماغ خرچ کرنے اوربہت زیادہ ریسرچ کے بعدجب کوئی ایساآرٹیکل لکھتے ہیں تونیوزپیپرز سے میسج آجاتاہے کہ اپنے الفاظ کاصحیح استعمال کریں ورنہ آپکاآرٹیکل پبلش نہ ہوگاجس پربہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے

میں ان اداروں سے صرف اتناکہناچاہوں گی کہ عورتیں مرد آپ اورحضرت خدیجہ ؓ حضرت عائشہؓ سے مردانہ وزنانہ حوالے سے باتیں پوچھاکرتے تھے توجب میرے آقا نے اجازت دی ہے توادارے والوں کوایسی تحریروں سے کیوں فرق پڑتاہے شرم وحیاءکادامن ہم نہیں چھوڑتے ہمارالکھنے کامقصدصرف لوگوں کو آگاہی دیناہوتاہے جن کے بارے میں انہوںنے سناہواہے مگرتفصیل پتاہونے کی وجہ سے پریشانی میں دوچاررہتے ہیں اوراسی شرم وحیاءکی وجہ سے ہمیشہ بیماری کے ساتھ زندہ رہتے ہیں اوراسی کے ساتھ مرجاتے ہیںتوآتے ہیں اپنے ٹاپک Menstruation یعنی (خاص ایام ) ایسی خواتین جن کے ماہانہ ایام ٹھیک نہیں آتے یادن اوپرچلے جاتے ہیں یا رک رک کے آتے ہیں‘ خاص ایام کے دنوں میں جوتکلیف ہوتی ہے وہ کوئی مرد کبھی سوچ بھی نہیں سکتا۔عورت کے جسم کا جوڑ جوڑ ٹوٹتا ہے‘ پیٹ میں شدید کرب اور بے چینی گھبراہٹ ، دل کی دھڑکن تیز تر، سرکاچکرانا‘ نیند نہ آنا‘ افسردگی“ پسینے چھوٹنا‘ ہاضمہ کی خرابی‘ چڑچڑاپن‘ خارش‘ متلی ہونا‘ پیڑوں اور ناف کے آس پاس اذیت ناک درد ہونے سے مریضہ آنسو بہاتی ہے۔ خاص ایام کے دنوں میں بعض اوقات رحم میں ورم ہوتی ہے

- Advertisement -

جس کی وجہ سے حمل بار بار گرتا ہے۔اگرمریض مستقل مزاجی سے علاج کرائیں تو ایسی نوجوان بچیاں جنہوں نے جوانی کی دہلیز پر قدم تو رکھا لیکن مصیبت میں آگئی کیونکہ ان کو ماہانہ ایام بھی نہیں آتے اور گندہ خون اندر رک کر زہر بن گیا اور ان وجوہات کی بنا پر لڑکی کے منہ پر بال اگنے لگتے ہیں‘ بعض لڑکیاں موٹی ہونا شروع ہوجاتی ہیں‘ چربی بڑھ جاتی ہے‘ بعض لڑکیوں کا منہ کیل جھائیوں سے بھرجاتا ہے۔ شرم کے مارے کسی کو بتاتی نہیں اور چپکے چپکے کریمیں‘ ابٹن اور کیمیکل بھری دوائیاں استعمال کرتی ہیں اورکوئی بھی اصل وجہ کی طرف دھیان نہیں دیتا۔خاص ایام میں نہانے‘ ٹھنڈے پانی سے اور کپڑے دھونے سے پرہیز کریں۔انسان جب بیمار ہوتا ہے

تو اس کی وجہ قدرت کا امر اور اپنی بے احتیاطی ہوتی ہے۔ تو سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا چاہیے دو نفل حاجت اور توبہ کے پڑھتے رہیں۔ حسب توفیق صدقہ اور دعا کا اہتمام کرتے رہیں پھر سنت سمجھ کر علاج شروع کریں۔کئی عورتوں نے یہ سوال کیے کہ دوران دوا کی وجہ سے یہ مرض ہورہی ہے یعنی پتلے پاخانے ، قبض یا دیگر علامات ہورہی ہیں توان کیلئے یہ کہناچاہوں گی کہ پریشان نہ ہوں! بلکہ دوائی کا اصول ہے کہ یہ مرض کو دباتی نہیں بلکہ نکالتی ہےیعنی دشمن کا اندر رہناٹھیک نہیں باہر نکلنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ہم سب سے پہلے پرہیزکی بات کرتے ہیں جس میں گرم مصالحہ دار تلی ہوئی چیزوں‘ انڈا‘ مرغی‘ بڑا گوشت‘مرچ مصالحہ سے سختی سے پرہیز کریں۔

سبزیاں‘ پھل زیادہ استعمال کریں جب تک چٹخارہ دار چیزیں نہیں چھوڑیں گے توعلاج کاکوئی فائدہ نہ پہنچے گا۔ اپنے مزے کومدنظررکھتے ہوئے عام طور پر پرہیز کی طرف توجہ نہیں دی جاتی اور چاول بریانی‘ نان‘ کلچے‘ کیمیکل مثلاً کیوبز‘ اجینو موتو‘ ٹاٹری‘ ایسی ٹک ایسڈ (سرکہ کا تیزاب) اچاروں میں ملایا جاتا ہے فوڈ کلرز مصنوعی سرکہ سینتھٹک سرکہ سکوائش وغیرہ مختلف مصالحہ ہے ” اگراحتیاط کی بات کریں توخاص ایام میں سادہ غذائیں استعمال کریں نہ کہ ذائقے اور چٹخارے کی طرف جائیں۔چھوٹا گوشت‘ سادہ روٹی‘ دیسی مرغی کا گوشت‘ سبزیاں‘ دیسی انڈے‘ آملیٹ‘ پرندوں کا گوشت‘ ہریسہ‘ نہاری‘ سری پائے‘ دال مونگی پتلی‘کدو‘ پیٹھا‘ بھنڈی‘ شلجم‘ بھیڑ کا دودھ‘ بکری کا دودھ‘ دودھ کی بنی ہوئی چیزیں‘ دیسی گھی کی چوری‘ کھجور تازہ‘ چھوہارے‘ روغن زیتون‘ انجیر‘ شہد‘ اخروٹ‘ پستہ‘ تل‘ بادام شیریں

‘ آم‘ انگور‘ کیلا‘ لسوڑے‘ جاپانی پھل‘ چنا‘ پیاز‘ ناریل منقیٰ‘ کاجو‘ مچھلی‘ گاجر کا حلوہ‘ پیٹھے کا حلوہ‘ دال کا حلوہ‘ کلونجی‘ خوبانی خشک‘ مربہ تمام قسم،جو کا ستو‘ اونٹ کا گوشت‘ کشمش‘ گلقند دودھ میں ملا ہوا۔آخرمیں اتناکہوں گی جتنی بھی مشکلات آجائیں صبروشکرکادامن نہ چھوریں کیونکہ صبر و شکر مومن کا ہتھیار ہے، جس سے وہ اپنی تکالیف، دکھ درد، غم، گلے شکوے، ناامیدی اور مایوسی کا خاتمہ کر کے راحت، سکون اور اطمینان حاصل کرتا ہے اور اللہ پر اس کا ایمان مزید پختہ ہو جاتا ہے، جو اللہ کی خوش نودی کا باعث بنتا ہے۔ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ” جب کوئی بندہ بیمار پڑتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف دو فرشتے بھیجتا ہے اور ان سے فرماتا ہے کہ جاﺅ اور دیکھو یہ اپنی عیادت کرنے والوں سے کیا کہتا ہے؟ پھر اگر وہ مریض اپنی عیادت کے لیے آنے والوں کی موجودگی میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرے، تو وہ فرشتے اس کی یہ بات بارگاہِ الٰہی میں عرض کر دیتے ہیں۔ حالاں کہ اللہ سب کچھ جاننے والا ہے مہربان ہے اللہ پاک ہمیں صبروشکروالابنائے اورہربیماری سے لڑنے کی توفیق عطافرمائے تاکہ ہمیشہ چہرے پرمسکان سجی رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)پیاز قدرت کی وہ نعمت ہے کہ جسے شائد ہم وہ اہمیت نہیں دیتے جو اصل میں اس کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.