کوئٹہ( ویب ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اسلام محبت کا مذہب ہے لیکن دنیا اسلام فوبیا کا شکار ہے،بھارت میں مودی حکومت کی پالیساں اسلام فوبیا کی بدترین شکل ہے،وہاں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے ۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے
- Advertisement -
کہا کہ پیغام پاکستان کانفرنس کا مقصد اخوت ،محبت کا درس دینا اور نفرتوں اور کدورت کا خاتمہ کرنا ہے،اسلام میں تعلیم کے حصول پر زور دیا گیا ہے ،پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اسلام محبت کا مذہب ہے لیکن دنیا اسلام فوبیا کا شکار ہے انہیں یہ ڈر ہے کہ جب لوگ دین اسلام کو قریب سے دیکھیں گے تو وہ اس میں داخل ہوجائیں گے ،وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ بھارت میں مودی حکومت کی پالیساں اسلام فوبیا کی بدترین شکل ہے انڈیا کے مسلمان سے کہا جارہا ہے
کہ انہیں انڈیا میں رہنا ہے تو ہندو بن کر رہنا ہوگا ، ہندوستان میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے ،وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ خواتین کے نام پر شور مچانے والی خواتین کو ہندوستان کی مسکان کیوں نظر نہیں آتی ، ہندوستان میں مسکان کو پردے کا لباس پہننے نہیں دیا جارہا ہے ۔