اسلام آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیس میں ڈی جی لاء الیکشن کمیشن کو 10 روز میں پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبا دہائیکورٹ میں سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیس میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس پر سماعت کی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ رپورٹ تیار ہورہی ہے،یا بس ایسے ہی؟احتساب تو سب کیلئے ایک جیسا ہونا ہونا چاہیے۔درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف کیس میں جلدی دکھائی گئی۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ چار ہفتے پہلے بھی دئیے جا چکے ہیں،اب ایک ہفتہ یا دس دن سے زیادہ وقت نہ دیا جائے۔
الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے فنڈنگ کیس میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا،اسلام آبا دہائیکورٹ نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن کو 10 روز میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
- Advertisement -
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی،لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور احتجاج پر درج مقدمہ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ چالان پیش ہوچکا ہے،معاملہ ٹرائل کورٹ میں ہے، اخراج مقدمہ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
اسد قیصر کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اور ایف آئی آر پڑھ کر عدالت کو سنائی۔ اسد قیصر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسد قیصر موقع پر موجود نہیں تھے،ان کا نام ایف آئی آر میں ڈال دیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں اسد قیصر کا نام ہے الزام کیا ہے؟ جس پر اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل کی رہائی کے لیے احتجاج کیا گیا،ڈرانے دھمکانے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمہ درج ہے،عدالت نے اسد قیصر کی اخراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔
[…] آباد(مسائل نیوز)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق وزراء سے پروٹوکول و […]