MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لسبیلہ کی دو حصوں میں تقسیم کا فیصلہ عوام نے مسترد کیا،جام کمال

0 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوتھل (مسائل نیوز) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام آف لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ امید ہے کہ چیف جسٹس بلوچستان انصاف اور صحیح تقاضوں پر مبنی لسبیلہ کا فیصلہ دینگے کیونکہ حالیہ تقسیم نہ تو ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی ہے اور نہ ہی عوامی امنگوں کے مطابق کیا گیا ہے اور نہ ہی وسائل کی منصفانہ تقسیم کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ صرف سیاسی ضرورت اور ایک دوسرے حلقے کے علاقوں کو کنٹرول کرنے اور سٹلیمنٹ کے ذریعے زمینیں ہڑپ کرنے کے لیے کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب خود اگر ان باتوں کا تجزیہ کریں تو انہیں تصویر صاف صاف نظر آئے گی جام کمال خان عالیانی نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے فیصلے کو لسبیلہ کی عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے اور اس سلسلے میں لسبیلہ کی عوام کئی مرتبہ اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروا چکی ہے امید ہے کہ چیف جسٹس بلوچستان عوامی امنگوں کے عین مطابق انصاف پر مبنی فیصلہ دینگے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.