MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاداب خان کا ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح

0 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان کا نکاح قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہونے کے بعد تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ 23 جنوری کی شب شاداب خان نے اپنے نکاح کی اطلاع مداحوں کو ٹوئٹر پر دی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں‘۔
اب کرکٹر کے نکاح کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔ تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان نے آف وائٹ کرتا اور پاجامہ پہن رکھا ہے، اور اس کے اوپر سیاہ رنگ کی واسکٹ پہنی ہے جب کہ دلہن کے والد یعنی ثقلین مشتاق نے شلوار قمیض پر نیلی رنگ کی واسکٹ زیب تن کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.