MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لنگر خانے بنانیوالے کو مزید موقع دیا جاتا تو وہ پاگل خانے بھی بنا دیتا،سراج الحق

1 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لنگر خانے بنانے والے کو مزید موقع دیا جاتا تو وہ پاگل خانے بھی بنا دیتا۔ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق سیاسی مخالفین پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی 23کروڑ عوام آئی ایم ایف کے مقروض ہیں، جماعت اسلامی کو موقع ملا توپیپلزپارٹی، ن لیگ اور عمران خان کی جائیدادیں بیچ کر پاکستان کا قرضہ اتاریں گے۔سراج الحق نے دعویٰ کیاکہ وہ جب دو بار خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ رہے تو اس وقت صوبے پر ایک روپیہ بھی قرضہ نہیں تھا، آج پی ٹی آئی کی حکومت میں خیبر پختونخوا پر ایک ہزار ارب روپے کا قرضہ ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ لنگر خانے بنانے والے کو مزید موقع دیا جاتا تو وہ پاگل خانے بھی بنا دیتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب قوم مقروض ہے کیا ایسے میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.