حکمران اشرافیہ جمہوری اقدارجمہوری رویوں کو پنپنے نہیں دے رہے،مابت کاکا
حب(ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکانے کہاہے کہ بیش بہاوسائل اور قدرت کے عطاکردہ نعمتوں کے مالک بلوچ پشتون تمام تربنیادی انسانی حقوق سے محروم اوراجیرن زندگی گزارنے پرمجبورہیں پشتون بلوچ سندھی سرائیکی مظلوم پنجابی اتحادکے علمبردار فلسفہ عدم تشدد کے داعی فخر افغان رئیس الاحرارخان عبدالغفارخان باچاخان کی 34ویں
- Advertisement -
برسی رہبرتحریک قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی 16ویں برسی اورہفتہ باچاخان کے سلسلے میں 26جنوری کوحب شہرمیں منعقدہ اے این پی کے زیر اہتمام جلسہ عام غضب شدہ حقوق کی بازیابی وسائل پراختیارملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی آئین کی بالادستی جمہورکی حکمرانی میں معاون ومددگارثابت ہوگی اور اس کے ملک وصوبے کے رواں سیاسی حالات پریقینادوررس اثرات مرتب ہوں گے کارکن اورذمہ داران بھر پورتیاریاں جاری رکھیں
ان خیالات کااظہارانہوں نے شہیدبشیربلور یونٹ وندر،باچاخان یونٹ نظر چورنگی حب میں جلسہ تیاری بارے بنیادی یونٹوں کے دورے اولسی رابطہ مہم حب شہرمیں نیشنل پارٹی کی جانب سے دئیے گئے دھرنے کے شرکاسے اظہارہمدردی ویکجہتی کے موقع پرکیااجلاسوں سے صوبائی نائب صدراصغرعلی ترین ضلعی صدرعبدالمنان افغان ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ محمدعلیزئی ضلعی سینئرنائب صدرگلاب خان ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالرزاق نورزئی نائب صدرمزمل محسود یونٹ صدرکرم خان ولیدکاسی ضلعی کونسل کے اراکین عامرنوازخٹک امین محسودنے بھی خطاب کیامقررین نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی پشتون بلوچ سندھی سرائیکی اتحادکی علمبردادررہی ہے
[…] (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ فعال اور منظم تنظیم ہی کی بدولت سنگین قومی […]