MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0 50

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم گزر گیا جس کے باعث خشک سرد موسم پھر شروع ہوگیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں صبح اور رات کے وقت دھند کا راج ہے جس کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 31 دسمبر تک دوبارہ بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا جس کے سبب لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

اس سے قبل، ملک میں داخل ہونے والا مغربی سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش برسائے بغیر گزر گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.