MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کیا مذاکرات کی بات کرنیوالے پی ٹی آئی سے باہر سمجھے جائیں گے؟ علیمہ خان بول پڑیں

0 60

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے مذاکرات کی بات کرنے والوں سے متعلق لب کشائی کردی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کا جو بھی لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ نہ عمران خان کے ساتھ ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی کے ساتھ۔

انسداد دہشت گردی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسٹریٹ موومنٹ کا پیغام خیبر پختونخوا کی قیادت تک پہنچا دیا ہے۔

- Advertisement -

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی 2 روزہ کانفرنس کے اعلامیے سے وہ لاعلم ہیں اور اس حوالے سے انہیں کوئی باضابطہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ برس 22 نومبر کو پرامن احتجاج کی کال دی تھی، اور اُن پر یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے بانی چیئرمین کا پیغام عوام تک پہنچایا۔

رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس بے بنیاد اور بوگس ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے حال ہی میں اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ قوم کے لیے ہر قربانی دینے اور حتیٰ کہ شہادت قبول کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مجموعی طور پر 11 کتابیں بھجوائی گئی تھیں، جن میں سے 9 کتابیں انہیں موصول ہو چکی ہیں، جیسا کہ جج صاحب نے بھی تصدیق کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.