MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو تمغہ شجاعت اور بیوہ کے لئے اہم اعلان

1 376

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ غیر معمولی جرات و بہادری اور فرض شناسی کے مظاہرے پر اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

عدیل حسین نے وفاقی دارالحکومت کو دہشت گردی کے بڑے حملے سے بچانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا،عدیل حسین کی اس عظیم قربانی کا ریاستی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے یہ اعزاز عطا کرنے کا فیصلہ ہوا، شہید عدیل حسین کی بیوہ کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا،شہید عدیل حسین کی بیوہ کو فوری طور پر مکمل شہدا پیکج دے رہے ہیں۔شہداء پیکج کے تحت ایک کروڑ 65 لاکھ نقد ادا کرنے کے علاوہ ایک پلاٹ بھی دیا جا رہا ہے،عدیل حسین شہید کی مدت ملازمت کی تکمیل تک پوری تنخواہ بھی بیوہ کو ادا کی جاتی رہے گی،شہید کے بچوں کی تعلیم اور شادی کے اخراجات بھی سرکاری طور پر ادا کئے جائیں گے،شہدا کی عزت وتکریم اور ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)نیب نے سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کے خلاف کارروائی ختم کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.