MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد میں دھماکا ہماری بند آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہیے

1 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکا ہماری بند آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہیے۔دہشتگردی کا عفریت اسلام آباد تک آ پہنچا ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران بندوق کے زور پر عوام پر مسلط کیے گئے ہیں جو عوام سے لا تعلق ہیں۔جبکہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں خود کش بمبار کی موجودگی بتا رہی کے ملک کس تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
خیبر پختونخوامیں پہلے ہی تیزی سے دہشت گردی پھیل رہی تھی۔حکمران ملک کو اقتدار اور طاقت کی لالچ میں کس طرف لے کر جا رہے ہیں؟۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید،4 اہلکار زخمی اور دو شہری زخمی ہوئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سوا 10 بجے مشکوک گاڑی آرہی تھی جس میں خاتون سمیت 2 افراد سوارتھے،پولیس نے بروقت کارروائی کر کے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

- Advertisement -

ایگل اسکواڈ نے گاڑی کو تلاشی کیلئے روکا تھا،دوران تلاشی لمبے بالوں والے شخص نے گاڑی میں جا کر دھماکہ کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ گاڑی کو مشکوک سمجھ کر روکا گیا تھا،تفتیش کے بعد مزید تفصیلات شیئر کریں گے،گاڑی کے اندر ایک مرد اور ایک خاتون موجود تھی۔ اہلکاروں کے روکنے پر وہ شخص پوری طرح گاڑی میں نہیں بیٹھا تھا۔ خود کش بمبار کے اعضاء اور گاڑی کے پارٹس تحویل میں لے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ آج صبح اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکا ہوا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ چھ افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] سعودی عرب کی گورنری قطیف میں دو افراد نے ایک شخص پر کو گاڑی مار کر زخمی کر دیا اور پھر اس کے پاس جو کچھ تھا لے کر فرار ہوگئے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.