عمران خان صاحب،آج 23 دسمبر ہے پنجاب اور خیبر پختو نخوا اسمبلی کا کیا بنا؟
اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 23 دسمبر ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کا کیا بنا؟عمران خان کو پتہ ہے کہ ان کا اقتدار ایوان میں اکثریت کھونے سے ختم ہوا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ 100 فیصد پاکستانی کہتے ہیں ملکی مسائل کا حل شفاف الیکشن ہیں مگر مدت پوری ہونے پر،عمران خان نے ملک کو تاریخی قرضوں کی بھینٹ چڑھا دیا اور کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔
یہ جنگ احتساب سے بھاگنے اور توشہ خانہ لوٹے والوں کے خلاف ہے۔عمران خان کو ڈیل ملے گی اور نہ ہی ڈھیل،عمران خان کی لوٹ مارنے ملک کا روزگار تباہ کیا۔نوازشریف کا مینڈیٹ چوری کرکے عمران خان ملک پر مسلط ہوئے تھے جو چیز اپنی نہ ہو اصل مالک کو واپس کرنا پڑتا ہے۔
وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ آج 23 دسمبر ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کیا کیا بنا ہے؟ علاوہ ازیں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان وقت اور ضرورت کے مطابق رنگ بدلتے رہتے ہیں اور بھیس بدل بدل کر اپنے سازشی ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔
- Advertisement -
مقاصد پورے ہوجانے کے بعد محسن کش رنگ بدل لیتا ہے،اسی لیے عمران خان جلسوں میں میرجعفر، میرصادق اور جانور کے نعرے لگاتے تھے اور بند کمرے میں تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرتے تھے۔عمران خان وقت اور ضرورت کے مطابق رنگ بدلتے رہتے ہیں اور بھیس بدل بدل کر اپنے سازشی ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔ دوسری جانب ن لیگ نے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔
لیگی رہنما خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی۔اسپیکر اورڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد برقرار ہے۔پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے،اسیپکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی ا سیپکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رہے گی۔
[…] آباد(مسائل نیوز) پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے گورنرز کو […]