MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ پنجاب ڈی نوٹیفائی، پرویز الٰہی نے گورنر کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کردیا

0 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے گورنر پنجاب کے حکم اور نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز الٰہی نے درخواست میں بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور چیف سیکرٹری گورنر کو فریق بنایا ہے جب کہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ اسپیکر کو وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے لیے اجلاس بلانے کا کہا تھا، اسمبلی کا اجلاس پہلے سے چل رہا ہے اس لیے اسپیکر نے نیا اجلاس نہیں بلایا۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ اسپیکر کے اجلاس نہ بلانے پر وزیراعلیٰ اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر آئینی ہے، اسپیکر کے کسی اقدام پر وزیر اعلیٰ کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.