سونے کی قیمتوں کی اڑان کہاں رکے گی؟ اتوار کو سونے کی حیران کن قیمت نے سب کو چونکا دیا
لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج اتوار 23 نومبر 2025 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ یہ قیمتیں آج ہفتہ وار تعطیل کے باعث کل سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گی جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ریٹس جاری کیے جائیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے اور 10 گرام 24 قیراط سونا 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ 22 قیراط فی 10 گرام سونا 3 لاکھ 37 ہزار 52 روپے مقرر ہوئی ہے۔
- Advertisement -
مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 5 ہزار 270 جبکہ 10 گرام چاندی 4 ہزار 518 روپے کی سطح پر ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ ریٹس؛
عالمی صرافہ بازار میں ایک اونس سونا 23 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 65 ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی قدر میں صفر اعشاریہ 48 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 49 اعشاریہ 98 ڈالر مقرر ہوئی۔