MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر خودکش حملے کا خطرہ ہے، وزارت داخلہ

0 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ پر خودکش حملے کا خطرہ ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے اسد عمر کو بھی مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگرد کا حملہ کر سکتی ہیں۔

- Advertisement -

خط میں کہا گیا ہے کہ حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے ،عوامی اجتماعات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے،عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو مؤخر کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.