اسلام آباد(مسائل نیوز) جے یو آئی کے حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا مقرر کردیا گیا ہے، پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتوں میں کے پی کی گورنر شپ کے معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کے لیے حاجی غلام علی کو نامزد کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے یہ فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حاجی غلام علی کو گورنر کے پی کے تعینات کرنے کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی۔حاجی غلام علی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ہے۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا کی گورنر شپ جمعیت علمائے اسلام کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتوں میں کے پی کی گورنر شپ کے معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے اور حکومت نے اسے جمعیت علمائے اسلام کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کے پی کے گورنر شپ کی خواہشمند عوام نیشنل پارٹی اپنے مطالبے سے دستبرداری پر رضامند ہوگئی ہے، پی ڈی ایم کے صدر اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا اور گورنر شپ جے یو آئی کو دینے کے آصف زرداری اور اسفند یار ولی کو راضی کیا۔ ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کو کے پی کی گورنر شپ کے معاہدے سے دستبرداری کے بدلے میں مرکز میں اہم عہدہ دیا جائے گا اور اے این پی اسی عہدے کی یقین دہانی پر اپنے اہم مطالبے سے دستبردار ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں اتفاق رائے کے بعد اب کے پی میں جے یو آئی (ف)کے حاجی غلام علی گورنر بننے کے مضبوط امیدوار ہیں جو کہ مولانا فضل الرحمن کے قریبی عزیز بتائے جاتے ہیں۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
2 Comments
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] آباد(مسائل نیوز)گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر دستخط کر […]
[…] نیوز)گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ صوبے میں انتخابات کی تاریخ دینا عید کا […]