اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر اعظم آفس نے پاک فوج میں اہم تعیناتیوں سے متعلق وزارت دفاع سے سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ وزیر اعظم آفس نے ٹویٹر پر کہا کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے ناموں کا پینل موصول ہوا اور وزیراعظم تعیناتیوں پر فیصلہ طریقہ کار کے تحت کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر نے بھی آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری وزارت دفاع کو بھیجنے کی تصدیق کی سمری میں 6 سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں۔سمری میں شامل ناموں میں سے چیف آف آرمی سٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی منتخب کیے جائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر بتایا کہ جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی۔
- Advertisement -
سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل ہے۔ جبکہ وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں آرمی چیف کی تعیناتی کا کام شروع ہوجائے گا،وزارت دفاع کے پاس کل سینئر افسران کے نام آجائیں گے۔
ہم سینئر فوجی افسران کے ناموں کی سمری وزیراعظم کے حوالے کردیں گے اور وہ فیصلہ کرلیں گے۔سینئر فوجی افسران کا نام بھیجنے کا استحقاق جی ایچ کیو ہے،سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نواز شریف کا بڑا حترام کرتے ہیں۔اسی طرح وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
[…] آباد (مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے جیل کے بعد […]