MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ

1 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے متوقع دھرنے کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ کنٹینر لگانا کوئی مسئلے کا حل نہیں۔ انتظامیہ کوئی جدید طریقہ اختیار کرے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ اگر راولپنڈی میں کچھ ہوتا ہے تو بھی اسلام آباد آنے والوں کو دشواری ہو سکتی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست واپس لیے جانے پر تاجروں کی درخواست نمٹادی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارسرکار میں مداخلت،جلاؤ گھیراؤ اور الیکشن کمیشن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.