کوئٹہ (ویب ڈیسک )گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ عوام میں حقوق و فرائض کے احساس کو اجاگر کرنے اور عدل وانصاف تک رسائی کو ممکن بنانے میں وکلاءبرادری کا کلیدی کردار ہے گورنر نے صوبہ کے معتدل اور روشن فکر افراد پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں جمہوری رویوںکو فروغ دینے، اختلاف رائے کا احترام پیدا کرنے اور انسانی عظمت کو اُجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے
- Advertisement -
صدر اجمل کاکڑ ایڈووکیٹ کی قیادت میں سموار کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں وکلاءبرادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاوفد میں ممبر بلوچستان بار کونسل قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ، سید نور آغا ایڈووکیٹ، قاسم خان مندوخیل، میر اسد لانگو، محمد عباس کاکڑ، دوست محمد کاکڑ اور عمران لانگو ایڈووکیٹ شامل تھے اس موقع پر گورنر بلوچستان نے وکلاءبرادری پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کی تیزرفتار ترقی اور خاص طور سے وکالت پر اسکے اثرات نے مقابلہ کے رحجان کو بہت بڑھا دیا ہے