پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات سے انکار کردیا۔
پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات سے انکار کردیا۔
شرکا کے مطابق نہ وزیراعلیٰ، نہ کوئی ایم پی اے یا ایم این اے ان سے ملا، جبکہ کھانا بھی پیکٹس کی شکل میں دیا گیا۔
سینیئر وزیر بلوچستان سردار عبدالرحمان کھیتران نے ردعمل میں کہا کہ شرکا سے نہ ملنا پشتون، بلوچ اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بلوچستان آئیں، ہم روایات کے مطابق ان کی عزت و مہمان نوازی کریں گے۔
کھیتران کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے شرکا کیلئے پانچ گھنٹے نکالے، مگر وزیراعلیٰ کے پی نے ملاقات تک نہیں کی۔
انہوں نے بطور احتجاج کہا کہ ہم پیکٹس والا کھانا نہیں کھائیں گے۔