MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مذاکرات کے بعد فزیو تھراپسٹ نے صوبائی وزرا کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی، عبدالرحمن کھیتران

1 382

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ فزیو تھراپسٹ کے دو گروپ ہیں ایک گروپ نے ہم سے مذاکرات کئے اور ہم نے انکے مطالبات پر عملدآمد کی یقین دہانی بھی کروائی لیکن دوسرے گروپ کا مطالبہ ہے کہ انہیں فی الفور نوٹیفیکیشن دیا جائے وہ جارحانہ انداز میں بات کر رہے تھے اور مذاکرات کے بعد صوبائی وزراءکیخلاف سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی صورت بلیک میل نہیں ہوگی حکومتی کام طریقہ کار کے ذریعے ہوتے ہیں ہم نے انکے مطالبات کے لئے سمری وزیراعلیٰ کو بھیجی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.