کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ملک عابد علی کاکڑ صدر جبکہ چنگیز بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب
کوئٹہ(مسائل نیوز)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ملک عابد علی کاکڑ صدر جبکہ چنگیز بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2022-23ریٹرننگ آفیسر عجب خان کاکڑ کی نگرانی میں منعقد ہوئے انتخابات میں آٹھ عہدوں پر 20امیدواروں نے حصہ لیا۔ انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک عابد علی کاکڑ 410ووٹ لیکر صدر ،محمد عباس کاکڑ 362ووٹ لیکر نائب صدر کوئٹہ سٹی ، جہانزیب مری 383ووٹ لیکر نائب صدرسریاب، سید نصیب اللہ آغا 339ووٹ لیکر نائب صدر کچلاک، چنگیز بلوچ 355ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری ،ملک احمد بلال کاکڑ 388ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری ، عبداللہ شیرانی 408ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری جبکہ اسد اللہ اچکزئی 423ووٹ لیکر لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔
- Advertisement -
[…] آباد (مسائل نیوز) وفاقی معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور شیریں مزاری کے بیانات کو […]