MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی نا اہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ ابھی تک سرکاری طور پر کیوں نہیں آیا؟زلفی بخاری

2 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ابھی تک سرکاری طور پر کیوں نہیں آیا،تاخیر کیوں ہے؟ کیا فیصلے کے بے بنیاد ہونے کی وجہ سے الجھن کا شکار ہیں؟ زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ پی ڈی ایم کا بازو بننے والے ای سی پی کے پاس عوام سے منہ چھپانے کی جگہ نہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نا اہل قرار دیا جبکہ ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دینے کے ساتھ کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کے فیصلے کی تفصیلات سامنے بھی آئیں،36 صفحات پر مشتمل فیصلے میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر تفصیلات چھپائیں،اثاثوں کی تفصیلات بینک اسٹیٹمنٹ سے مطابقت نہیں رکھتیں،عمران خان نے گھڑی، نیکلس، بریسلٹ، انگوٹھی، بالیاں اور کارپٹ اپنے پاس رکھا،کسی رکن پارلیمنٹ کی نااہلی کو سننا صرف الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین پی ٹی آئی عمراں خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلہ کی کاپی سامنے آئی تاہم تفصیلی فیصلہ ابھی تک سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا۔عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ 36صفحات پر مشتمل ہے۔اسپیکر کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے 7سوالات ترتیب دیے،تفصیلی فیصلہ میں عمران خان بنام نوازشریف کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے ۔فیصلے کے مطابق عمران خان نے اعتراف کیا کہ وہ چار تحفے بیچ چکے تھے اور جون 2019میں ان کے پاس نہیں تھے۔یہ رقم ان تحائف کے نصف سے بھی کم تھی۔عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات بینک اسٹیٹمنٹ سے مطابقت نہیں رکھتیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ابھی تک سرکاری طور […]

  2. […] نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ تاریخ کا سب سے بڑا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.