راولپنڈی(مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے،اسحاق ڈار کو امداد تو کیا ملاقات کا وقت بھی نہیں ملا۔ سابق وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے،ہمارے اثاثے جان سے زیادہ عزیز ہیں۔بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے،کھرب پتی حکمرانوں نے اپنی جیب سے 10 روپے بھی سیلاب زدگان کو نہیں دئیے،سیاست کے10 روزبہت ہی اہم ہیں۔
قبل ازیں شیخ رشید کا کہنا تھا میں نے عمران خان کو کہا تھا کہ کال دیں،عمران خان کی کال پر کھیل شروع ہو گا۔21 اکتو بر تو ٹریلر تھا ابھی کھل شروع نہیں ہوا،عمران خان 30 اکتوبر سے پہلے کال دیں گے۔
الیکشن کی تاریخ دیں آدھے گھنٹے میں ساری اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ بیک ڈور رابطوں سے ہمیشہ وقت ضائع ہوتا ہے۔خواہش ہے مذاکرت کے ذریعے مسائل حل ہوں،لیکن ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جا رہا ہے۔
- Advertisement -
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام میں شعور ہے،شعور اور سچائی جیتے گی،انتشار اور عدم استحکام ملک کو آگے نہیں بڑھنے دے گا۔برطانیہ کی وزیر اعظم نے مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پر استعفٰی دیا۔یہ ہماری لال حویلی خالی کرانے کے پیچھے پڑے ہیں،انہوں نے کل میرے گھر پر سیاسی ریڈ کیا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت کی پہلی سماعت میں ہی ٹھس ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے راولپنڈی بچیوں کی تعلیم میں آگے ہے،ہم نے اس شہر کو5 یونیورسٹیاں دی ہیں،جبکہ آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنانا چاہتے ہیں،10کروڑ کی لاگت سے بچیوں کا ہاسٹل بنوایا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کا ازخود ایکسٹنیشن نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت اور سارے اداروں کو جاتا ہے۔الیکشن کمیشن کی نااہلی کا فیصلہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مار ہے،یہ مبہم ہے سقم ہے اور غیر آئینی ہے۔
[…] نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے،اسحاق ڈار کو امداد تو کیا ملاقات کا وقت […]
[…] نیوز)متروکہ وقف املاک راولپنڈی کی جانب سے لال حویلی کو سیل کیے جانے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا بیان سامنے […]