کراچی (مسائل نیوز) سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اسماعیل کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے مارچ اب لازم ہو چکا ہے،قوم تیاری رکھے گوروں سے آزادی کے بعد اب گوروں کے غلاموں سے نجات کا وقت ہے۔ عمران اسماعیل نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے کپتان کی کال پر بھرپور باہر نکلنا ہے،ہوسکتا ہے اسی ہفتے لانگ مارچ ہوجائے گا،کرپشن اور لاقانونیت کے بت ہمیشہ کیلئے پاش ہوجائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا کہ کس دن،ہم نے لانگ مارچ کیلئے نکلنا ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ یہ الیکشن نہیں کروائیں گے، پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں۔
انہوں نے کہا ان لوگوں نے سوچا کہ جب حکومت گرائی جاتی ہے تو لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے، لیکن لوگ ان کے ساتھ نہیں نکلے بلکہ پی ٹی آئی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے،ہم نے 25 مئی کو احتجاج کیا تو انہوں نے ظلم کیا، لوگوں کے گھروں میں گھس کر مارا، پولیس سے پوچھا گیا تو وہ کہتے اوپر سے آرڈر آئے تھے۔
- Advertisement -
اسلام آباد اور لاہور میں شیلنگ کی گئی۔ تب ہمیں اندازہ ہوا ہے کہ ان کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ مافیا اپنے آپ کو بچانے کیلئے ہمیں کچلے گا۔ الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا، انہوں نے جو حرکتیں کیں ایسے تو دشمنوں جیسا سلوک کبھی نہیں دیکھا۔ پہلے شہبازگل کے ساتھ ظلم کیا،جس کے باعث مجھ پر توہین عدالت لگ گئی، شہبازگل کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا۔اب اعظم سواتی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مجھے افسوس ہے عدلیہ نے اس پر ایکشن نہیں لیا اگر شہبازگل پر تشدد کا نوٹس لیا جاتا تو آج اعظم سواتی کے ساتھ ایسے نہ ہوتا۔اعلٰی عدلیہ کو سوموٹو ایکشن لینا چاہیے۔ لوگوں کو اٹھا کر کہتے ہیں عمران خان کے خلاف بیان دیں۔یہ ملک کو فائدہ نہیں پہنچا رہے بلکہ یہ ملک کے دشمن ہیں۔
[…] (مسائل نیوز) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان پر حکمرانی کرنے والے دو خاندان […]