MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈاکٹر نے مریض کی دائیں کے بجائے بائیں ٹانگ کا آپریشن کردیا

0 350

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سکھر(مسائل نیوز) سندھ کے شہر سکھر کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے مریض کی دائیں کے بجائے بائیں ٹانگ کا آپریشن کردیا۔ورثا ء کے مطابق 70 سال کے رانجھن شیخ کو فرش پر گرنے سے دائیں ٹانگ میں فریکچر آیا تھا، ڈاکٹر نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بائیں ٹانگ کا آپریشن کردیا۔
ورثا ء نے بتایاکہ ڈاکٹر نے 60 ہزار روپے لے کر دوسری ٹانگ کو بھی خراب کردیا۔احتجاج کے بعد ڈاکٹر نے آپریشن کرکے دوسری ٹانگ میں بھی راڈ ڈال دی۔معاملے سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل عباس نے کہا کہ غلطی میں ایسا ہوجاتا ہے، دوسری ٹانگ کی بھی سرجری کر دی ہے۔ڈاکٹر نے کہا کہ مانتا ہوں مجھ سے غلطی ہوئی، 20 سال سے سرجری کر رہا ہوں کبھی ایسا نہیں ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.