MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں چوری کے شبہے میں بزرگ شہری پر بدترین تشدد

1 308

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)شہر قائد کے علاقے ملیر میں چوری کے شبہے میں ایک بزرگ شہری کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے تشدد کرنے والے نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے۔تفصیلات کے مطابق چوری کی واردات کے شک میں نوجوانوں نے خود ہی قانون کو ہاتھ میں لے لیا، تھانہ سعود آباد کی حدود ملیر شادمان ٹاون کے علاقے میں ایک بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شہری کو باندھ کر نوجوان تشدد کر رہے ہیں، اس دوران کوئی اس کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔
فوٹیج میں تشدد کرنے والوں کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔تشدد کرنے والے دونوں افراد کی شناخت دانیال اور ولایت کے ناموں سے ہو گئی ہے، دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے۔پولیس حکام نے بتایاکہ تشدد کرنے والے دونوں ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام نے کہا اگر کسی نے چوری کی بھی ہے تو اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جانا چاہیے تھا، کسی کو بھی جرم ثابت ہونے سے پہلے کسی پر تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔علاقہ مکینوں نے واقعے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ اعلی حکام واقعے کی صاف شفاف انکوائری کے بعد قانونی کارروائی کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) فیصل آباد میں شہری پر تشدد کے معاملے پر رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی کیخلاف مقدمہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.