MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جام کمال کے ممکنہ استعفیٰ کے بعد نئے وزیر اعلیٰ کیلئے ناموں پر غور،طارق مگسی اور سرفراز ڈومکی پر متفقہ رائے

0 603

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان کے ممکنہ استعفیٰ کے بعد نئے وزیراعلیٰ کیلئے ناموں پر غور،جام کمال خان اور حمایتی ارکان کا نوابزادہ طارق مگسی اور سردارسرفرازڈومکی کے ناموں پر اتفاق ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے ممکنہ استعفیٰ یا تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کی کامیابی کومدنظررکھتے ہوئے حکومتی ارکان کی جانب سے قبل از وقت نئے وزیراعلیٰ کے ناموں پر بھی غور شروع کردیاگیاہے۔اس ضمن میں نوابزادہ طارق مگسی اور سردار سرفراز ڈومکی کے نام سرفہرست مانے جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہ حتمی فیصلہ آنے کا انتظار کیاجارہاہے اور اگر صورتحال حکومت کے ہاتھ سے نکلتی نظرآئی تو ان دو ناموں کو نئے وزیراعلیٰ کیلئے پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے سامنے رکھاجائے گا۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں تاحال ناراض ارکان سے مشاورت نہیں کی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.