اس گانے میں ایسا کیا خاص ہے؟ فرحان سعید کا اندروں کھا جانا سوشل میڈیا پرٹرینڈ بن گیا
لاہور(مسائل نیوز)معروف گلوکار فرحان سعید کے حال ہی میں ریلیز کیے گئے پنجابی گانے اندرون کھا جانا کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ 19 ستمبر کو جاری کیے گئے اس گانے نے صرف چند روز میں 2 ملین (20 لاکھ) سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں جبکہ 47 ہزار سے زائد صارفین نے اسے لائک بھی کیا ہے۔
گانا Sufiscore کے پلیٹ فارم کے تحت جاری کیا گیا جس میں اداکارہ عروہ حسین بھی فرحان سعید کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔ گانے کی ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو مختلف پس منظر اور ملبوسات میں دکھایا گیا ہے اور جدید انداز میں مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال بھی نمایاں ہے۔
- Advertisement -
ویڈیو کا مجموعی ماحول سنجیدہ اور جذباتی دکھائی دیتا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین نے خاصا سراہا ہے۔ یوٹیوب پر متعدد افراد نے تبصرے کرتے ہوئے فرحان سعید کی آواز اور عروہ کی اداکاری کی تعریف کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ فرحان کی آواز اور اُروہ کی خوبصورتی نے گانے کو چار چاند لگا دیے جبکہ ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ گرافکس بہترین ہیں، ہر پہلو میں پرفیکشن نظر آ رہی ہے۔
ایک مداح نے فرحان سعید کے ہمہ جہت فن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گانا، کمپوزیشن، نغمہ نگاری، اداکاری، ویڈیو ڈائریکشن سب بہترین ہیں۔