MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موٹروے پولیس نے چلتی گاڑی میں ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

0 360

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)موٹروے پولیس نے چلتی گاڑی میں وڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملزم اعزاز شاہ اسلام آباد پشاور موٹر وے (ایم ون) پر انتہائی غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلتی گاڑی میں کروز کنٹرول لگا کر ڈرائیونگ سیٹ خالی چھوڑ کر دوسرے سیٹ پر چلا گیا، ملزم نے اس خطرناک حرکت کی ٹک ٹاک وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔معاملہ موٹروے پولیس کے علم میں آیا تو ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، خاطرخواہ ثبوت نہ ملنے پر تفتیش کا دائرہ بڑھایا

- Advertisement -

گیا، تفتیش سے پتہ چلا کہ ملزم ناصرف دوران ڈرائیونگ غفلت پرواہی کا ارتکاب کیا ہے بلکہ اسلحہ کی نمائش میں بھی ملوث ہے، تاہم ملزم ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف چلتی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر دوسری سیٹ پر بیٹھ کر وڈیو بنانے پر کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.