MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چین کا کوئلے سے توانائی کے حصول کے منصوبے ختم کرنے کا اعلان

0 346

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیجنگ (مسائل نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے کوئلے سے توانائی کے حصول کے منصوبے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد انسانی ترقی کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔

- Advertisement -

شی جن پنگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین نے دنیا بھر میں انفرااسٹرکچر تعمیرات کی ہیں۔

انہوں نے دنیا بھر میں کوئلے سے توانائی کے حصول کے چینی منصوبے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششیں تیز کی جائیں۔صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین ترقی پزیر ممالک کو کم کاربن سے توانائی کے حصول کے منصوبوں میں مدد فراہم کرے گا اور بیرون ممالک کوئلے سے توانائی کے حصول کے نئے پراجیکٹ نہیں بنائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.