MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دبئی جانے کیلئے 5 ہزار درہم کی شرط‘ پاکستان میں اماراتی کرنسی نایاب

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پاکستان سے دبئی جانے کیلئے 5 ہزار درہم کی شرط پر ملک میں اماراتی کرنسی کی قلت پیدا ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے درہم کی قدر میں اضافہ ہوگیا اور قیمت 61 روپے 70 پیسے ہوگئی۔ 92 نیوز کے مطابق روزانہ تقریباً 4 ہزار 200 پاکستانی مسافر دبئی ائیرپورٹ پر اترتے ہیں تاہم نئی شرائط کے تحت دبئی حکام کی پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر اترتے وقت 5 ہزار درہم ظاہر کرنے کی ہدایات پر پاکستان میں درہم کی زیادہ طلب نے غیر ملکی کرنسی کی قلت پیدا کردی، جس کی تصدیق فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں دبئی حکام نے پاکستانی شہریوں کو دبئی ایئرپورٹ پر اترتے وقت 5 ہزار درہم ظاہر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس کی وجہ سے درہم کی اچانک قلت پیدا ہو گئی ہے کیوں کہ پاکستان سے روزانہ 21 پروازیں دبئی پہنچتی ہیں اور مجموعی طور پر 4 ہزار 200 پاکستانی مسافر دبئی ائیرپورٹ پر اترتے ہیں، ان پاکستانی مسافروں کو دبئی میں داخل ہونے کیلئے روزانہ تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ یو اے ای درہم درکار ہوتے ہیں، درہم کی زیادہ طلب نے غیر ملکی کرنسی کی قلت پیدا کر دی ہے اور درہم چوں کہ اوپن مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے اس لیے اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
ملک بوستان نے کہا کہ حکومت کے ائیرپورٹ پر کرنسی ظاہر کرنے کے نئے حکم سے لوگوں میں خوف پیدا ہو گیا ہے، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نقد رقم اور قیمتی اشیا شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہیں، مشرق وسطیٰ سے آنے والے بہت سے لوگ اپنے ساتھ ریال اور درہم لے کر آتے ہیں، لوگ پاکستان میں اپنے اہل خانہ کو نقد رقم دینے کیلئے اپنے دوست احباب سے بھی کرنسی لے کر آتے تھے لیکن حکومت کے اس اقدام کے بعد اب کوئی بھی پاکستانی یہ خطرہ مول نہیں لے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.