ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے
لاہور (مسائل نیوز)پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔ ذرائع کے مطابق آف سپنر ساجد خان کا سمر سیٹ کاؤنٹی سے معاہدہ ہوا ہے۔ ساجد خان کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے 29 اگست کو انگلینڈ جائیں گے، ان کا 4 میچز کے لیے معاہدہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ آف سپنر ساجد خان پاکستان کی طرف سے 7 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 22 وکٹیں حاصل کی ہیں۔