اسلام آباد (مسائل نیوز) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور پیش نہ ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے بتایا کہ انور مںصور سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ تحریک انصاف نے متعقلہ دستاویزات جمع کرانے اور جواب کیلئے وقت مانگ لیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ساری دستاویزات پی ٹی آئی کیس میں دے چکی ہے،تحریک اںصاف کے معاون وکیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن چیپٹر سے بھی دستاویزات منگوانی ہیں،جس قسم کا آرڈر آیا ہے بہت ساری چیزیں منگوانی ہیں۔ پی ٹی آئی نے فنڈ ضبط ہونے کے نوٹس پر چار ہفتے کا جواب مانگ لیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایک ہفتے سے زیادہ کا دوقت نہیں دے سکتے،معاون وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم 2 ہفتے کا وقت تو دیں۔
- Advertisement -
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف ظاہر نہ کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمنشر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ درخواست گزار محسن شاہنواز رانجھا جبکہ حکومتی اتحاد کی جانب سے وکیل خالد اسحاق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
عمران خان کی طرف بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ عمران خان کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے 3 ہفتے کا وقت مانگ لیا گیا،بیرسٹر خالد اسحاق نے تین ہفتوں کا وقت دینے کی مخالفت کر دی،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اکاونٹنٹ سے ڈیٹا لینے کیلئے 3 ہفتے کا وقت مانگا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جو اثاثے ڈکلیئر کئے گئے انکا ریکارڈ ہی پیش کرنا ہے۔
[…] آباد (مسائل نیوز) الیکشن کمیشن نے حکمران اتحاد کی جانب سے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ […]
[…] آباد(مسائل نیوز) الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمیشن کی […]