ق لیگ کے کارکنان نے پارٹی کے دفتر سے چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر اتار دیں
لاہور(مسائل نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو لکھے جانے والے خط کے بعد ان کے اپنے ہی کارکن خلاف ہو گئے۔سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں کارکنان کو چوہدری شجاعت حسین کے خلاف احتجاج کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ق لیگ کے کارکنان نے پارٹی کے دفتر سے چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر اتار دیں اور چوہدری پرویز الہیٰ کے حق میں نعرے لگائے۔
ویڈیو میں کارکنان کو پرویز الہیٰ زندہ باد کے نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے تھے ،جبکہ چوہدری پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا رہا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا،جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے تھے۔
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے اکثریت حاصل کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز پونے تین گھنٹے کی تاخیر سے شام 7 بجے شروع ہوا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ووٹنگ کا عمل شروع کرایا ۔ ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔ تاہم ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خط کو پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے ق لیگ کے ارکان کو حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی تھی ۔اس کے بعد ق لیگ کے کارکنان کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
[…] آباد (مسائل نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں فریق بننے کی […]
[…] آباد(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اپنی جماعت سے تعلق رکھنے و الے پنجاب اسمبلی کے دس ارکان […]
[…] آباد(مسائل نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کے صدر اور طارق بشیر چیمہ کو سیکرٹری جنرل […]
[…] نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بڑی ہوچکی، […]
[…] آباد (مسائل نیوز) صدر ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر جرنیل محب وطن ہے۔ سپاہی سے […]
[…] (مسائل نیوز) مسلم لیگ ق کےکچھ ارکان پنجاب اسمبلی کے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ رابطوں کی اطلاعات ہیں۔جیو نیوز نے ذرائع کا […]