عمران خان نیازی کا جھوٹا ڈائیلاگ
تحریر:محمد شہزاد بھٹی
- Advertisement -
عمران خان نیازی کا یہ ڈائیلاگ ہم کوئی غلام ہیں کو ان کے ورکرز جنہیں عرف عام میں یوتھیا کہا جاتا ہے انہوں نے عمران خان نیازی کے اس ڈائیلاگ کو سوشل میڈیا پر بہت وائرل کیا، اپنے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس بات کا فیصلہ تک نہ کیا کہ وہ اپنے دعوے میں کس حد تک سچے یا جھوٹے ہیں۔ عمران خان نیازی صاحب سے چند سوالات ہیں کہ جب آپ نے انڈیا کو سلامتی کونسل میں ووٹ دیا اس وقت اپ نے کیوں نہیں کہا کہ ہم کوئی غلام ہیں جو تمہیں ووٹ دیں۔ عمران خان نیازی صاحب جب آپ کلبھوشن کے لئے صدارتی آرڈیننس لے کے آئے کلبھوشن کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا کہ ہم کوئی غلام ہیں جو ایسا کریں۔ مودی نے دھمکی لگائی اور آپ نے پاکستان پر حملہ کرنے والے انڈین پائلٹ ابھینندن کو دودھ پتی پلا کر دوسرے ہی دن پروٹوکول کے ساتھ انڈیا کے حوالے کر دیا اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا ہم کوئی غلام ہیں۔ انڈیا کی چار جاسوس جو پاکستان میں کی جیلوں میں قید تھے عمران خان نیازی صاحب جب آپ نے ان کو انڈین فورسز کے حوالے کیا اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا ہم کوئی غلام ہیں جو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کرنے والے عناصر کو چھوڑ دیں۔ انڈیا آپ کی مرضی سے کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کر کے کشمیر کو ہڑپ کر گیا اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا کہ ہم کوئی غلام ہیں جو کشمیر آپ کو دیں۔ کسی ملک کی حدود کراس کرتے ہیں تو پاسپورٹ اور ویزا دیکھنا پڑتا ہے لیکن آپ نے انڈین لوگوں کو بغیر پاسپورٹ بغیر ویزے پاکستان میں آنے کی اجازت دی ہم کوئی غلام ہیں اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا۔ عمران خان نیازی صاحب آپ کے وزیر صحت ظفر مرزا نے آپ کی اجازت سے انڈیا سے انتہائی غیر معیاری اور ایکسپائری ادویات منگوا کر پاکستانی عوام کو کھلا دی اربوں روپے کمائے اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا ہم کوئی غلام ہیں جو انڈیا کی غیر معیاری اور ایکسپائری ادویات خریدیں۔ چین نے ایران کے ذریعے انڈیا کا افغانستان جانے کا راستہ بند کیا تو انڈیا نے آپ سے راستہ مانگا آپ نے اسی دن انڈیا کو افغانستان جانے کا راستہ دیا حالانکہ اس دن یوم سیاہ کشمیر بھی تھا اس دن آپ نے کیوں نہیں کہا ہم کوئی غلام ہیں۔ چین کے ساتھ کیے گئے معاہدے اور سی کے پیک نقشے آپ نے آئی ایم ایف اور امریکا کے حوالے کیے اس دن آپ نے کیوں نہیں کہا کہ ہم کوئی غلام ہیں جو اپنے معاہدے اور اپنے ملک کے نقشے آپ کو دیں۔ ساری قوم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے نا کریں ہم آئی ایم ایف کے غلام ہو جائیں گے لیکن آپ نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا آئی ایم ایف کا گورنر اسٹیٹ بینک پر لگایا عمران خان نیازی صاحب آپ نے اس دن آئی ایم ایف کو کیوں نہیں کہا کہ ہم کوئی غلام ہیں جو اسٹیٹ بینک آپ کے حوالے کریں اور آپ کا گورنر اسٹیٹ بینک پر لگائیں۔ عمران خان نیازی آپ نے بجلی اور گیس کی قیمتیں آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھائیں آپ نے اس وقت کیوں نہیں آئی ایم ایف سے کہا کہ ہم کوئی غلام ہیں جو آپ کے کہنے پر بجلی اور گیس کی قیمت بڑھائیں۔ عمران خان نیازی صاحب آپ کے دور حکومت میں اسرائیلی طیارہ سات گھنٹے پاکستانی ایئرپورٹ پر کھڑا رہا عوام آپ سے پوچھتے رہے لیکن آپ نے کچھ نہیں بتایا کیا آپ اسرائیل کے غلام تھے۔ امریکی فوجی بغیر ویزا بغیر پاسپورٹ بمعہ یونیفارم پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قیام کیا، کیا آپ امریکہ کے غلام تھے ترکی اور ملائیشیا نے آپ کے کہنے پر ایک اسلامی کانفرنس کا اہتمام کیا لیکن سعودی عرب کے روکنے پر آپ وہاں نہ گئے کیا اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا کہ ہم کوئی سعودی عرب کے غلام ہیں جو اس کے کہنے پر رک جائیں۔ عمران خان نیازی آج کل غلامی کے تانے مار رہے ہیں اور خود داری کا لیکچر دے رہے ہیں، عمران خان نیازی صاحب آپ نے ساری عمر مانگا ہے اور مانگنے والا ہمیشہ غلام ہی رہتا ہے جس طرح آپ نے آئی ایم ایف کے غلام بنے امریکا کے غلام بنے اور آج جب آپ کی حکومت نہیں رہی تو آپ کہتے ہیں ہم کوئی غلام ہیں۔ یہ کام آپ حکومت میں رہ کر کرتے رہے ہیں عمران خان نیازی آپ نے سعودیہ کی، غلامی کی امریکہ کی غلامی کی، انڈیا کی غلامی کی اور آج اپنی حکومت جانے کے بعد آپ خود داری کے درس دے رہے ہیں جو تحفے میں ملنے والی گھڑی اور ہار بیچ دے چند کروڑ کی خاطر ملک و قوم کی عزت کو داؤ پر لگا دے وہ کبھی خودار نہیں ہو سکتا۔ عمران خان نیازی صاحب مانگنے والا اور چور کبھی خود دار نہیں ہو سکتا۔ عمران خان نیازی صاحب آپ اپنے دعوے ہم کوئی غلام ہیں میں سو فیصد جھوٹے ہیں۔اللہ کریم عمران خان نیازی کو لیڈر ماننے والوں کو عقل سلیم دے، ملک پاکستان کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے اور اس کی حفاظت فرمائے۔ آمین
[…] نیوز)امریکی طیارہ ایران کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا،ایرانی بحریہ چوکس ہوگئی […]