MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلدیاتی انتخابات میں جمعیۃ علماء اسلام کلین سویپ کرینگے ۔ مولانا مفتی محمدقاسم

0 467

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن( مسائل نیوز)شھیداسلام مولانامحمدحنیف شہیدرح کے جانشین جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے
جمعیت علماء اسلام چمن یونین کارپوریشن وارڈ نمبر 17 کے زیر اہتمام انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر اجتماع سے
خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیۃ علماء اسلام کلین سویپ کرینگے 29مئی بلدیاتی انتخابات میں عوام جمعیت علمائے اسلام کے حق میں فیصلہ دیگی جمعیت علمائے اسلام عوام کی امیدوں کا محور بن چکا ہے اور جمعیت ہی اسلام اور قوم کی بھرپور ترجمانی کررہی ہے

- Advertisement -

عوامی خدمت کا منشور لیکر جمعیت میونسپل کمیٹی اور یونین کونسلز کی سطح پر تمام وارڈز میں الیکشن میں حصہ لے رہی ہے ہمارے امیدوار میدان میں ہیں جو کتاب کے نشان پر الیکشن لڑرہے ہیں انہوں نے کہا کہ 29 مئ کتاب نشان پر ٹھپہ مار کر دین دوستی کا ثبوت دیں ووٹ شرعی اور قومی امانت ہے اسے صحیح استعمال کرنا سب پر لازم ہیں کارکن بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں آنے والے بلدیاتی انتخابات عوامی خدمت کا بنیادی ذریعہ ہیں خدمتِ خلق جمعیت علماء اسلام کا منشور ہے اس موقع پر مولانا روزی خان مولانا وزیر محمد مولانا عبدالمنان حاجی عبیداللہ حافظ عبدالباری انصاری عبدالوارث جانثار ودیگر بھی موجود تھے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.