کشمیرپریمیرلیگ کے انعقاد سے پوری دنیا میں کشمیر کاز اجاگر ہو گا، صدر مملکت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ کشمیرپریمیرلیگ کے انعقاد سے پوری دنیا میں کشمیر کاز اجاگر ہو گا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے بیان میں کہاکہ کے پی ایک کامیاب ترین لیگ ہو گی، کے پی ایل کا مظفرآباد میں انعقاد ہی ہماری بہت بڑی کامیابی ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر پریمئر لیگ کا انعقاد شاندار انداز میں ہو گا، بارڈر کے دونوں طرف لوگ اس لیگ میں دلچسپی لیں گے ۔ صدر مملکت نے کہاکہ بھارت کی ساری آبادی کرکٹ سے
- Advertisement -
دلچسپی رکھتی ہے وہاں کے ہندو اومسلمان دونوں اس لیگ میں دلچسپی لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر پریمیر لیگ کے ذریعے کشمیر کو عالمی کھیلوں میں متعارف کرانے میں مدد ملے گی، انہوںنے کہاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور مثبت ملکی تاثر اجاگرکرنے کیلئے ملک میں میگا اسپورٹس ایونٹس کی ضرورت ہے، لیگ سے عالمی سطح پر کشمیر کے خوبصورت مناظر اور ثقافت کے فروغ کیلئے معیاری پلیٹ فارم ملے گا، کے پی ایل کے صدر عارف ملک سی ای او چوہدری شہزاد کی کاوشین قابل ستائش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لیگ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔