MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ 3 فوجی جوان شہید

3 285

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز)پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی جس پر فوجی جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی گئی۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز

- Advertisement -

ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار تیمورکی عمر30 سال تعلق جہلم، سپاہی ثاقب نواز کی عمر 24 سال تعلق سیالکوٹ جب کہ نائیک شعیب کی عمر 38 سال اور تعلق اٹک سے ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغان سرزمین کوپاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، توقع ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی سرحدوں کےدفاع کےلیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) کوئٹہ کے علاقے کینٹ میں فوجی جوان نے بجلی کے کھمبے سے چپکے شخص کی جان بچا لی۔اس حوالے سے […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)پاک افغان بارڈرپید ل آمدورفت کے لئے بحال کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق […]

  3. […] خان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں3 فوجی جوان شہید اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ تینوں دہشت گرد مارے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.