MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایئر سیال نے بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لی

0 178

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی ایک اور نجی شعبے کی ایئر لائن ایئر سیال نے بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔ترجمان کے مطابق ایئر سیال نے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔ایئر سیال انتظامیہ نے جدہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پلان فراہم کر دیا ہے۔ایئر سیال 29 مارچ سے جدہ کے لیے پروازیں چلا کر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی۔ترجمان کے مطابق ایئر سیال 2 سال کامیاب ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن کے بعد اب بین الاقوامی فلائٹ کا آغاز کر رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.