تمہاری اوقات نہیں، مشی خان اور کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر آمنے سامنے
کراچی(مسائل نیوز) اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر کی جانب سے دیے گئے بیان کے بعد ان کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنادیں۔
کنگنا نے جاوید اختر کے فیض احمد فیض فیسٹیول میں دیے گئے بیان کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کی مخالفت میں ایک طنزیہ ٹوئٹ کی تھی جس کے بعد اب مشی خان نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کنگنا کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا کہ گھر میں گھس کر مارنے کی تو تمہاری اوقات نہیں ہے، جو تم اپنی ٹوئٹس میں اتنا کچھ لکھ رہی ہوتی ہو۔
جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماﺅں کے اہلخانہ نے عدالتوں سے رجوع کرلیا
- Advertisement -
वाह! शानदार @Javedakhtarjadu बहुत खूब… 👏🙌👏#JavedAkhtarInPakistan pic.twitter.com/snbXKCKmGf
— Dr. Syed Rizwan Ahmed (@Dr_RizwanAhmed) February 21, 2023
مشی خان نے جاوید اختر سے متعلق اپنے بیان میں کنگنا کو واضح کیا کہ جہاں تک جاوید اختر کی بات ہے وہ ہمارے مہمان تھے، مہمان اگر گھر میں آئے تو ہم میں اتنی تمیز اور تہذیب ہے کہ ہم مہمانوں کے ساتھ وہ نہیں کرتے جو ایک مینٹل قسم کی عورت کرتی ہے اس لیے اپنی زبان کو لگام دے کر بات کیا کرو ۔