MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شام زلزلہ متاثرین کیلئے 87کروڑ روپے کی منظوری دیدی

0 296

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پی ڈی ایم اے کو شام کے زلزلہ متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف پیکیج کی فراہمی کےلئے فنڈز کے اجراءکی منظوری دے دی وزیراعلیٰ نے یہ منظوری بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی وزیراعلیٰ کی منظوری سے شام کے 10.000 متاثرہ خاندانوں کے لیے فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز کی خریداری کے لیے 871.200 ملین روپے جاری کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ سے متاثرہ آبادی کےلئے میڈیکل ایمرجنسی رسپونس مشن بھجوانے کی منظوری دے دی وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ صحت کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی حکومت بلوچستان زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے پی ڈی ایم اے ورکرز، ڈاکٹروں کی ٹیم اور پیرامیڈیکس کو دونوں متاثرہ ممالک میں بھیجے گی صوبائی میڈیکل ایمرجنسی رسپانس مشن قومی سطح پر تشکیل دئیے جانے والے پاکستان میڈیکل ایمرجنسی مشن کے ساتھ کام کرےگا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.