MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خیبر پختونخوا میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

0 5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صوابی(مسائل نیوز)خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق بچوں کی پیدائش صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ہوئی، جہاں خاتون کے ہاں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام بچے قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور انہیں خصوصی طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زچہ اور بچوں کو جدید طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے۔

ابتدائی طور پر ماں اور بچے مستحکم حالت میں ہیں، تاہم قبل از وقت پیدائش کے باعث انہیں مزید دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

پانچ بچوں کی پیدائش پر ہسپتال میں خوشی کی فضا قائم ہو گئی ہے اور لواحقین نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کوششوں کو سراہا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایسے کیسزمیں خصوصی سہولیات اور تجربہ کارعملہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ ماں اور بچوں کی جان کومحفوظ رکھا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.